پی ٹی اے نے7ماہ میں 18 لاکھ سمز بلاک کردیں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی سمز کے استعمال اور غیرملکی سمز کی فروخت کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں 18 لاکھ 38 ہزار 689 سمز بلاک کر دیں۔پی ٹی اے کے جاری اعلامیہ کے مطابق جنوری سے اب تک 6 لاکھ 91 ہزار 102 غیرقانونی سمز بند کی گئیں، جبکہ فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ 9 لاکھ 3 ہزار 230 سمز بھی بلاک کر دی گئیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ بارہا وارننگ کے باوجود فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس کے علاوہ منسوخ اور ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ 2 لاکھ 44 ہزار 357 سمز بھی بند کر دی گئیں۔پی ٹی اے نے غیرملکی سمز کی غیرقانونی فروخت کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے 25 چھاپوں کے دوران 8 ہزار 51 غیرملکی سمز برآمد کیں، جبکہ 37 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی سمز کے استعمال کی روک تھام اور ٹیلی کام نظام کو محفوظ بنانے کیلئے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed