دوسری سہ ماہی میں نیب کی جانب سے 2ہزار 450ارب کی ریکارڈ ریکوری

نیب کی جانب سے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 450 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی۔نیب کی 2026کی دوسری سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق مارچ سے اب تک کل ریکوریز کا حجم 16 ہزار 940 ارب روپے تک پہنچ گیا،دوسری سہ ماہی کے دوران 10 لاکھ 78 ہزار 283 ایکڑ سرکاری زمین واگزارکروائی گئی۔ہائوسنگ اور مالیاتی فراڈ کے 24 ہزار 365 سے زائد متاثرین کو 42.30 ارب روپے اور اثاثے واپس دلائے گئے،سکھر میں 8 لاکھ 53 ہزار 678 ایکڑ زمین واگزار کر کے منتقل کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جنگلات و قدرتی ذخائر کی 2 لاکھ 9 ہزار 544 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی،کراچی میں غیر قانونی الاٹ شدہ 11 ہزار 422 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی۔اسی طرح لاہور میں ایک ہزار 909 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی،جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہاسنگ سوسائٹیوں سے 810 ایکڑ زمین واگزارہوئی۔ملتان میں 920 ایکڑ سرکاری زمین واگزارکرائی گئی،نیب کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام دفتری امور کو پاک ای آفس اور اے آئی پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed