گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف ہزارہ ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

ایبٹ آباد میں محکمہ سوئی ناردرن گیس کی جانب سے مرمت کے نام پر جاری کی گئی گیس لوڈشیڈنگ میں مزید توسیع کے خلاف شہریوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے پہلے تین روزہ لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم بعد میں اس دورانیے میں مزید اضافہ کر دیا گیا، جس کے باعث گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں بھی چھ گھنٹے سے کم وقت کے لیے گیس فراہم کی جا رہی ہے۔اس صورت حال کے خلاف ہزارہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نصیر خان جدون کی قیادت میں شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے دفتر کے مرکزی دروازے کو تالے بھی لگا دیے اور مطالبہ کیا کہ شہریوں کو فوری طور پر بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید مشکلات کے باوجود صارفین سے مکمل بل وصول کیے جا رہے ہیں، لیکن انہیں بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ان کا مقف تھا کہ گیس کی طویل بندش نے گھریلو معاملات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے مسئلے کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد مظاہرین نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان مئوخر کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed