گزشتہ پانچ برس کے ذوران آئی پی پیزکو مجموعی طورپر 13ہزار 397 ارب روپے ادا کیے گئے جو بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ بنے۔بجلی کے بھاری بلوں کی ایک بڑی وجہ آئی پی پیزکوکی جانیوالی بھاری ادائیگیاں قراردی گئیں ،اعدادو شمارکے مطابق بجلی کے فی یونٹ وصول کی جانیوالی رقم کا تقریباً 70فیصد حصہ آئی پی پیزکو ادا کیا جاتا ہے،یہی بوجھ صارفین کے مہنگے بجلی بلوں کی بنیادی وجہ بن چکا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ پانچ برس کے دوران آئی پی پیزکو مجموعی طورپر 13 ہزار 397 ارب روپے ادا کیے گئے جن میں سے 7ہزار 275ارب روپے نجی بجلی گھروں کوبجلی کی پیداوارکی مد میں دیے گئے، تاہم صارفین سے وصول کی گئی بھاری رقم کاایک حصہ ایسے آئی پی پیز کو بھی ادا کیا گیاجنہوں نے بجلی پیدا ہی نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت میں مسلسل کمی کے باوجودکپیسٹی پیمنٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے بجلی کی قیمتیں بلند رہیں اور صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑا۔







