آبی جارحیت، بھارت نے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا

بھارت نے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، دریائے سندھ میں طغیانی سے سیہون کے دیہات زیر آب آ گئے۔بھارت کی جانب سے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، بھارت سے تقریبا 90 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ملک کے بیشتردریاں میں پانی کا بہائو معمول کیمطابق ہے،تاہم دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے اوردرمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، جبکہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے سندھ میں سکھر بیراج پردرمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جبکہ کالا باغ، چشمہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے،دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب دریائے جہلم، چناب، ستلج، راوی اورکابل کے بیشتر اہم مقامات پرپانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، چاچڑان شریف اوربینظیرپل کے مقام پرپانی کے بہائو میں کمی ریکارڈ کی گئی،جہاں اخراج دو لاکھ اٹھارہ ہزارنو سو اٹھہتر کیوسک رہا۔تربیلاڈیم میں پانی کی سطح بڑھ کر 1,539 فٹ تک پہنچ گئی ہے اورڈیم 89 فیصد بھر چکا ہے،جو گزشتہ سال کیبرابر ہے،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1,196 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ڈیم 57 فیصد بھر چکا ہے۔متعلقہ اداروں نے دریائو ں اورنشیبی علاقوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed