کامن ویلتھ گیمز ،پاکستانی باکسر فاطمہ زہرانے کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، وہ ایونٹ کی تاریخ میں باکسنگ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستان خاتون بن گئیں ۔گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کی 60 کلو گرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کی فاطمہ زہرا کو کینیڈین باکسر نے شکست دی۔پہلے رائو نڈ میں حریف باکسر کو 1-4کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے رانڈ میں ریفری نے مقابلہ روک دیا۔یوں فاطمہ زہرا میچ ہار گئیں البتہ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔2014 کے بعد کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں پاکستان نے تمغہ حاصل کیا ہے۔اس کے علاوہ فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستان خاتون بھی بن گئیں ۔یاد رہے کہ ویمنز کی 60 کلو گرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں فاطمہ نے نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو ہرا یا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed