فیڈرل شریعت کورٹ نے 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی کو جرم قرار دینے والے قانون کے خلاف دائر درخواست پر عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ مفتی محمد اسلم نے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ 2026ء کی مختلف شقوں کو آئین و شریعت سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم کرنے اور حتمی فیصلے تک ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں ترمیم کے بعد عدالت نے اعتراض ختم کر دیا ہے۔







