خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا ، جرائم پیشہ افراد سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے اسلحہ لائسنس بنا کر مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔خیبرپختونخوا میں ملزمان سرکاری ملازمین کے ساتھ ملی بھگت سے 80 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک میں سرکاری اسلحہ لائسنس گھر میں بنائے جارہے تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو گرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جعلی اسلحہ لائسنس میں محکمہ داخلہ لائسنس برانچ کے ایک اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، پرنٹر، سیاہی کی بوتل، 700 کارڈز اور دیگر اشیا بھی برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ پولیس نے تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے پی کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی، جبکہ سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق تحقیقات کے بعد ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، فی الحال واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس معاملے میں کسی ملوث اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed