جسٹس سردار علی ڈوگر عدالتی تعطیلات میں سب سے زیادہ مقدمات نمٹانے والے جج بن گئے

جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر عدالتی تعطیلات کے دوران سب سے زیادہ مقدمات نمٹانے والے جج بن گئے، 5 روز میں 381 مقدمات کے فیصلے کردئیے۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 10 فروری 2025 سے 31 جولائی 2026 تک مجموعی طور پر 11 ہزار 550 کیسز نمٹائے، رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے لاہور ہائیکورٹ کے پرنسپل سیٹ پر 5 ہزار 496 کیسز نمٹائے، پرنسپل سیٹ پر ڈویژن بینچز نے 2 ہزار 269 کیسز نمٹائے۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے راولپنڈی بینچ میں مجموعی طور پر 756 کیسز نمٹائے، بطور سنگل بینچ جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے راولپنڈی بینچ میں 524 جبکہ ڈویژن بینچز نے 232 کیسز نمٹائے، ملتان بینچ میں مجموعی طور پر ایک ہزار 820 کیسز نمٹائے، ملتان بینچ میں جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے بطور سنگل بینچز ایک ہزار 247 جبکہ ڈویژن بینچز نے 573 کیسز نمٹائے۔بہاولپور بینچ نے مجموعی طور پر ایک ہزار 209 کیسز نمٹائے، بہاولپور بینچ میں جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے بطور سنگل بینچ 973 جبکہ ڈویژن بینچز میں 236 کیسز نمٹائے۔رپورٹ کے مطابق عدالتی تعطیلات کے دوران جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 27 سے 31 جولائی 2026 کے دوران پرنسپل سیٹ لاہور میں مجموعی طور پر 425 مقدمات نمٹائے گئے، لاہور ہائیکورٹ میں ایک ہفتے کے دوران 425 مقدمات نمٹا دیے گئے، جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے 44 مقدمات نمٹائے۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے ایک ہفتے کے دوران 381 مقدمات نمٹائے، جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس سردار اکبر علی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 44 مقدمات نمٹائے، 57 حبس بے جا کی درخواستیں نمٹائیں، 33 قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں نمٹائیں، 27 بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں نمٹائیں۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے ضمانت منسوخی کی 12 درخواستیں نمٹائیں، ایف آئی آر خارج کرنے سے متعلق 32 درخواستیں نمٹائیں، جبکہ مقدمات کے اندراج سے متعلق 53 درخواستیں نمٹائیں، پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق 63 درخواستیں نمٹائیں۔حراست اور حبس بے جا سے متعلق 74 درخواستیں نمٹائیں، شناختی کارڈ اور شہریت سے متعلق 5 درخواستیں نمٹائی گئیں مذہبی نوعیت کے 14 مقدمات بھی نمٹائے گئے، جس پر وکلا تنظیموں نے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے پر جسٹس سردار اکبر ڈوگر کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed