برقع پہن کر اور کلہاڑیاں لے کر بینک لوٹنے کے لیے آنے والے ڈاکو سائرن بجنے پر ناکام فرار ہو گئے۔
شہر قائد کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک اور بینک ڈکیتی ہوتے ہوتے بچ گئی ، جہاں ملزمان مبینہ طور پر خواتین کے روپ میں برقع پہنے اور کلہاڑی لے کر داخل ہوئے اور گارڈ کو زخمی کرنے کے بعد سائرن بجنے پر فرار ہوگئے ۔
واردات کا مقدمہ بینک مینجر کی مدعیت میں بلال کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
مقدمے کے مطابق گزشتہ روز تقریباً پونے ایک بجے 2 افراد اور ایک لیڈیز برقع پہنے برانچ کے گیٹ پر آئے اور وہاں موجود گارڈ امتیاز علی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسلحہ چھین کر بینک میں گھس گئے۔







