برقع پہنے، کلہاڑیاں اٹھائے ڈاکوؤں کی بینک لوٹنے کی کوشش، سائرن بجنے پر فرار

 

برقع پہن کر اور کلہاڑیاں لے کر بینک لوٹنے کے لیے آنے والے ڈاکو سائرن بجنے پر ناکام فرار ہو گئے۔

شہر قائد کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک اور بینک ڈکیتی ہوتے ہوتے بچ گئی ، جہاں ملزمان مبینہ طور پر خواتین کے روپ میں برقع پہنے اور کلہاڑی لے کر داخل ہوئے اور گارڈ کو زخمی کرنے کے بعد سائرن بجنے پر فرار ہوگئے ۔

واردات کا مقدمہ بینک مینجر کی مدعیت میں بلال کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات  شروع کردی ہے۔

مقدمے  کے مطابق گزشتہ روز تقریباً پونے ایک بجے 2 افراد اور ایک لیڈیز برقع پہنے برانچ کے گیٹ پر آئے اور وہاں موجود گارڈ امتیاز علی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسلحہ چھین کر بینک میں گھس گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed