تحریک انصاف جلسے کے حوالے سے گرینڈ شمولیتی تقریب

گڑھی بلوچ روڈ، الف خان کالونی پشاور میں ایک عظیم الشان گرینڈ شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں علاقے بھر سے کارکنان، نوجوانوں، معززین اور مختلف برادریوں کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیاسی حلقوں کے مطابق یہ جلسہ 5 اگست کے مرکزی جلسے کی تیاریوں کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوگا۔جلسے کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات مینا خان، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش اور رکنِ قومی اسمبلی آصف خان تھے۔ پی ٹی آئی قائدین نے اپنے خطابات میں ملک کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، پارٹی کی آئندہ حکمتِ عملی اور کارکنان کے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔ گرینڈ شمولیتی جلسے کا انعقاد سابق ٹان ناظم حاجی سلیم خان، چیئرمین این سی 44 عدنان سلیم خان اور ہلال سلیم کی قیادت میں کیا گیا تھا۔جلسے کی تیاری اور انتظامات میں نصیر رحمان، آصف ملک، بشیر باز اور ہارون الرشید سمیت دیگر کارکنان نے بھرپور کردار ادا کیا۔ جبکہ مختلف یونین کونسلوں اور محلوں میں عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے۔منتظمین نے کہا ہے کہ یہ گرینڈ شمولیتی جلسہ نہ صرف پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان کے جوش و جذبے کا مظہر ہوگا بلکہ عوامی اعتماد اور سیاسی وابستگی کا بھی واضح اظہار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت سے تحریکِ انصاف کی عوامی قوت مزید مستحکم ہوگی۔ اس شمولیتی جلسے میں پی ٹی آئی کے سینئر قیادت نے اہلِ علاقہ سے اپیل کی کہ وہ 5 اگست بروزِ بدھ کو ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے جلسے کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں اور اتحاد، نظم و ضبط اور جمہوری اقدار کا عملی مظاہرہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed