ڈبلیو ایس ایس پی ملازم بازیابی’ آئی بی سے رپورٹ طلب

پشاور ہائیکورٹ نے پشاور سے لاپتہ واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی)کے ملازم اشفاق حسین کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ریجنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)خیبرپختونخوا سمیت متعلقہ حکام سے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 7 جولائی کو فوکل پرسن اور دیگر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ بتایا جائے آیا لاپتہ شخص اشفاق حسین کسی مقدمے یا ایف آئی آر میں نامزد ہیں یا نہیں، تاہم تاحال مطلوبہ رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے عدالت میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پولیس اسٹیشن ضلع خیبر میں 16 جولائی 2026 کو درج ایف آئی آر کی نقل پیش کی۔ درخواست گزار کے مطابق مذکورہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان نے بیان دیا ہے کہ لاپتہ اشفاق حسین کو انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کے اہلکار پشاور میں اپنے دفتر میں رکھے ہوئے ہیں۔عدالت نے ریجنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)خیبرپختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 10 اگست تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed