پاسداران انقلاب کا امریکی ایف 15طیارہ تباہ کرنے کا دعوی

ایرانی پاسداران انقلاب کے شعب تعلقاتِ عامہ نے دعوی کیا ہے کہ خطے میں امریکی ریڈار اور فضائی دفاع کے نظاموں پر جاری میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران ایک امریکی ایف 15 طیارے کو اس کے ہینگر میں تباہ کر دیا گیا ہے۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایک میزائل دفاعی ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔گذشتہ چند روز کے دوران ایران متعدد مرتبہ اردن میں مختلف مقامات پر حملے کر چکا ہے۔چند گھنٹے قبل پینٹاگون نے تصدیق کی تھی کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران خطے میں امریکی اڈوں پر ایران کے حملوں کے نتیجے میں امریکی فوج کے تقریبا 100 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔17 جولائی کو اردن پر ایران کے حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔ایران کے پاسدارن انقلاب نے بحرین میں امریکی کمپنی ایمازون کو بھی نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ بحرینی حکام نے تا حال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی، جبکہ خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ بھی آزادانہ طور پر اس اطلاع کی تصدیق نہیں کر سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed