ریسکیو 1122 نوشہرہ بارش اور سیلاب میں پھنسنے والی گاڑیوں کو محفوظ نکال لیا گیا جہانگیرہ اسٹاپ، فضل بارگین کے مقام پر فلیش فلدبارشی پانی میں 14 گاڑیوں کے پھنسنے کی اطلاع ریسکیو 1122 نوشہرہ کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ڈیزاسٹر ٹیمیں فوری طور پر ریکوری وہیکل اور دیگر ضروری ریسکیو آلات کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام 14 گاڑیوں کو بحفاظت سیلابی پانی سے نکال کر ریکوری وہیکلز کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ٹیمیں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔







