شعیب جمیل
ایڈیشنل سیشن جج پشاور امتیاز علی(1) نے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ، استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم عمران اللہ عرف عاصم پر الزام ہے کہ اس نے معاون شریک جرم ملزم عرفان اللہ کے ساتھ ملکر شازیب نامی نوجوان کو تھانہ شاہ قبول کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ مقتول بھائی زخمی ہوا، وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی گئی ،پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان عمران للہ عرف عاصم اور عرفان کے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اس دوران پولیس نے ملزم عمران للہ کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد مکمل چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا، جس کے بعد ملزم کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دفعہ 302 میں پھانسی اوردس لاکھ روپے جرمانہ مقتول کے ورثاء کو اداکرنے کا حکم دیاجبکہ دفعہ 324میں پانچ سال قیداور دو لاکھ روپے جرمانہ ، دفعہ 337 (f) میں پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 427میں دو سال قید اور پچاس ہزار وپے جرمانہ کی سزاسنادی ،عدالت نے اپنے حکم نامہ میں قراردیاکہ ملزم کو پھانسی پر تب تک لٹکایاجائے جب تک اسکی موت واقع نہ ہوئے ، دوسری جانب عدالت نے معاون مفرور ملزم عرفان کو اشتہاری قرار دیکر اسکے خلاف دائمی وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے ۔







