شہداء کیخلاف کوئی منفی بیانیہ قبول نہیں، متحدہ مدارس کونسل

متحدہ مدارس کونسل نے سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیان کو ان کی جماعت کا سیاسی موقف قرار دیدیا۔ ایک بیان میں متحدہ مدارس کونسل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا موقف ان کی جماعت کا ذاتی و سیاسی موقف ہے۔ترجمان میر آصف اکبر قادری نے کہا کہ متحدہ مدارس کونسل مولانا فضل الرحمان کے بیان کی نمائندگی نہیں کرتے۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو اور باعثِ فخر ہیں، شہدا کی قربانیوں کے خلاف کسی بھی قسم کا منفی بیانیہ ناقابلِ قبول ہے۔متحدہ مدارس کونسل کے ترجمان نے کہا کہ مدارس، مساجد، علما اور طلبا کا ریاست مخالف سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ مدارس، مساجد اور علما کا نام سیاسی مہم میں استعمال کرنا ناانصافی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed