حملے جاری رہے تو آبنائے ہرمز کبھی نہیں کھلے گی، ایران کا دوٹوک اعلان

ایران نے عندیہ دیا ہے کہ جب تک امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی اس وقت تک آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کیلئے دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس نیوز نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک امریکا اپنی جارحانہ کارروائیاں بند نہیں کرتا۔ رپورٹ کے مطابق فوجی ذریعے نے کہا کہ ایران اس وقت کسی بھی بحری جہاز کو اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کے بقول آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔ذرائع کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے یا وہاں عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ صرف ملکی سلامتی اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔فوجی ذریعے نے مزید کہا کہ جب تک امریکا کی دھمکیاں اور ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے، امریکی کارروائیاں جاری رہنے تک جوابی حملے جاری رہیں گے۔بیان کے مطابق آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا، امریکی کارروائیاں خطے میں امن کو متاثر کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed