افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، 20افراد جاں بحق

افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ سیلابی ریلوں میں بہنے سے 100 افراد لاپتا ہیں۔حکام کے مطابق افغانستان کے صوبہ نورستان میں پیر کو آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد لاپتا ہیں۔صوبائی دارالحکومت پارون میں دریا کے کنارے قائم دکانوں کی جگہ اب صرف کیچڑ باقی رہ گیا ہے۔افغانستان کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق اب تک 20 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں اور زخمی افراد پارون اور نورستان کے دیگر علاقوں میں رپورٹ ہوئے ۔ نورستان کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ سیلاب نے ہوٹلوں اور درجنوں دکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا، سیلابی پانی کے بعد شہر میں بڑے بڑے پتھر آ گئے ہیں۔افغانستان کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے متعدد صوبوں میں مزید بارشوں اور طوفانوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو دریاں کے کناروں اور سیلاب کے خطرے والے دیگر علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed