بنوں ٹارگٹڈ آپریشن’ دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ’ 6 خارجی ہلاک

ٹارگیٹڈ آپریشن پانچویں روز بھی جاری، مطلوب دہشت گردوں اور مقامی کمانڈروں کے متعدد ٹھکانوں پر کامیاب چھاپے۔آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک۔دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور زیر استعمال گاڑیاں برآمد۔ اب تک کرم گڑھی اور ممند خیل علاقوں سے 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش جاری۔متعدد علاقے ریاستی عملداری میں واپس آ گئے دہشت گردوں کا اثر و رسوخ ختم کیا جارہا ہے۔بنوں کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔ سکیورٹی وجوہات کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل ہے۔ آپریشن مکمل ہوتے ہی موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔ ڈی پی او بنوں فرقان بلال نے ڈویژنل پریس کلب بنوں ڈویژن صدر ہدایت اللہ سے بنوں آپریشن کے خوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ پائیدار امن کے قیام تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن پانچویں روز بھی جاری، متعدد ٹھکانے تباہ، اسلحہ اور گاڑیاں برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کیپٹن (ر) فرقان بلال نے مقامی کمانڈر خورے کے مبینہ ٹھکانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگیٹڈ آپریشن پانچویں روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران مطلوب دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور زیرِ استعمال گاڑیاں برآمد کی گئیں، جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ڈی پی او فرقان بلال کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے، جبکہ 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بنوں کو دہشت گرد عناصر سے مکمل طور پر پاک کرنے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed