پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کا طویل بریک ڈاؤن

 

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث متعدد شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوگیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے۔

پشاور میں رات بھر ہونے والی بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جو 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کئی علاقوں میں بحال نہ ہوسکی۔

گلبہار، کاکشال، ریگی، ملازئی، یونیورسٹی ٹاؤن، ذریاب کالونی، کوہاٹ روڈ، دوران پور اور دیگر علاقوں میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں زیر آب آگئیں جبکہ نکاسی آب کے نالے بھی ابل پڑے۔ محکمہ موسمیات نے 23 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

تحصیل رستم اور گردونواح میں بھی گزشتہ شب سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نکاسی آب کا نظام متاثر ہونے سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی روانی متاثر رہی، جبکہ بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed