بھارت میں بارش کیلئے گدھوں کو گلاب جامن کھلانے کے بعد اب ان کی شادی کرانے کی انوکھی رسم سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے علاقے کلیان درگ منڈل کے ایک گائوں کرلا پلی میں مکینوں نے اچھی بارش کی امید کے ساتھ دو گدھوں کی شادی کرا دی۔ڈھول کی تھاپ پر دونوں گدھوں کو ایک جلوس کی شکل میں پورے گاں کا چکر لگوایا گیا، شادی کی تقریب کے بعد مکینوں نے گدھوں کے جوڑے پر پانی ڈالا اور بھرپور بارش کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں بھی اسی طرح کی ایک رسم ادا کی تھی، جس کے بعد علاقے میں اچھی بارشیں ہوئی تھیں۔مکینوں نے امید ظاہر کی کہ یہ روایت ایک بار پھر بارش کا سبب بنے گی اور اس سال مون سون کا سیزن بہترین رہے گا۔







