کالعدم تنظیم کی سوشل میڈیا پر تشہیر’ گرفتار ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ

پشاور کی انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کی سوشل میڈیا پر پرچار کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا،گزشتہ روز جب ملزم شاہ زین کو اے ٹی سی عدالت میں پیش کیاگیاتوا س موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ ملزم کو سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم داعش کی پرچارکی پاداش میں گرفتار کیاگیاہے ،ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیاجائے ،عدالت نے سی ٹی ڈی پولیس کی جسمانی ریمانڈکی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کودوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed