پشاور ‘ بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ’ اہلکار شہید

پشاور کے تھانہ حسن خیل کی حدود میں آئی ای ڈی ناکارہ بنانے کے دوران ہونے والے دھماکے میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس)کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق بی ڈی ایس اہلکار خائستہ رحمانمشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھے کہ اسی دوران زور دار دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور آئی ای ڈی نصب کرنے والے عناصر کے بارے میں مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed