پشاور ہائیکورٹ نے ایچ ایم سی میں تقرریوں پر جواب طلب کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس(ایم ٹی آئی)میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر فنانس ، چیف انٹرنل آڈیٹ اور سپلائی چین منیجر کی تقرری کے خلاف دائر رٹ پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیا ۔رٹ پٹیشن کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ فاضل بنچ نے ذیشان اکرم کی رٹ کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل شمائل احمد بٹ ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ حال ہی میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اہم پوسٹوں پر تقرریاں کی گئیں تاہم ان تقرریوں میں میرٹ کو بائی پاس کیا گیا اور من پسند افراد کو لایا گیا ۔انہوں نے عدالت کوبتایا کہ ان افراد کو لانے کیلئے مطلوبہ اہلیت کو کم کیا گیا حالانکہ ایم ٹی ائی ایکٹ میں یہ واضح ہے کہ ڈائریکٹر فنانس کی پوسٹ کے لئے چارٹرڈ اکانٹنٹ کی ڈگری شرط ہے مگر اس پوسٹ پر اکرام اللہ جان خٹک کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس پوسٹ کے لئے مطلوبہ کوالیفیکیشن نہ ہونے پر اس پوسٹ کے لئے چارٹرڈ اکانٹنٹ کی ڈگری کی شرط ختم کردی گئی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈائریکٹر سپلائی چین، انٹرنل آڈیٹر کی پوسٹ کے لئے بھی مطلوبہ اہلیت میں رعایت دی گئی حالانکہ سلیکشن کمیٹی کے ممبران نے اس پر اعتراض بھی اٹھایا اور موقف اختیار کیا کہ جو اہلکار کسی پوسٹ کے لئے موذوں نہیں تو کس طرح اس کی تعیناتی کی گئی۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ منظور نظر افرد کو نوازنے کے لئے دوبارہ ان پوسٹوں کو مشتہر کیا گیا ۔تا کہ من پسند افراد کو تعینات کیا جا سکے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان میں سے بعض ایسے افراد کو بھی انتخاب کیا گیا ہے جو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں تعینات یوئے تھے اور انٹی کرپشن نے ان کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دیا تھا ۔شمائل احمد بٹ ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ افراد کی تقرری کو کالعدم قرار دی جائے اور جب تک اس رٹ کا فیصلہ نہیں ہوتا میرٹ کے برعکس تقرری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انہوں نے عدالت سے یہ استدعا کی کہ اس حوالے سے نیب اور انٹی کرپشن کو بھی ہدایات جاری کئے جائیں کہ وہ اس عمل کی انکوائری کرے اور رپورٹ عدالت کو فراہم کرے عدالت نے اس ضمن میں محکمہ صحت ،چئیرمین بورڈ اف گورنر ایم ٹی ائی اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed