وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,561ہو گئی

وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,561 ہو گئی ہے، جبکہ 16,740 افراد زخمی ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ متاثرین کی امداد کے لیے 107 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں، جہاں اس وقت 20,231 افراد مقیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ 17,907 افراد اب بھی بے گھر ہیں، جبکہ زلزلوں کے باعث 856 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں 30,989 وینزویلا کے اہلکار، 30,692 رضاکار اور 2,471 بین الاقوامی امدادی کارکن حصہ لے رہے ہیں۔24 جون کو وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلے آنے کے بعد اب تک 1,254 آفٹر شاکس(بعد از زلزلہ جھٹکے)ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed