سانحہ زیارت میں پولیس شہدا کے لواحقین کا دھرنا چھٹے روز میں داخل

سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا۔گزشتہ روز حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور دھرنا شرکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو اور وزیر صحت بخت کاکڑ پر مشتمل حکومتی وفد نے رات گئے تک لواحقین سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے مطابق وفد نے سانحہ زیارت پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت دیگر مطالبات پر ہونے والی پیش رفت سے لواحقین کو آگاہ کیا۔ مذاکراتی کمیٹی کے مطابق حکومت بلوچستان لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے اور ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔دوسری جانب دھرنا شرکا اور آل پارٹیز نے کل 15 جولائی کو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ 16 جولائی کو خواتین اور بچے بھی دھرنے میں شرکت کریں گے جبکہ 17 جولائی کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کی جائے گی۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے سانحہ زیارت کے لواحقین اور آل پارٹیز دھرنا کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنا ختم کرکے 7شہدا کی تدفین کر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed