غزہ میں جنگ بندی سے متعلق دعوں کے باوجود اسرائیلی زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں ایک بچے اور ایک خاتون سمیت 9 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔غزہ کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جبالیہ کیمپ میں ایک پولیس چوکی پر اسرائیلی حملے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں جبالیہ پولیس سینٹر کے ڈائریکٹر، متعدد افسران اور اہلکار شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے بحری یونٹ کے کمانڈر اسامہ نعیم حمدی کو ہلاک کر دیا گیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ میں ایک الگ کارروائی کے دوران حماس کے مزید تین ارکان بھی مارے گئے، جن کے بارے میں فوج کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی اہلکاروں پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔واضح رہے کہ اس خبر میں شامل بعض معلومات متعلقہ فریقین کے بیانات اور دعوں پر مبنی ہیں، جن کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق ممکن نہیں ہوئی۔







