ایران نے 26روز میں 6ارب ڈالر کا تیل برآمد کیا، ٹینکرز ٹریکرز کادعویٰ

ٹینکرز ٹریکرز نے دعوی کیاہے کہ ایران نے 26 روز میں 6 ارب ڈالر سے زائد کا تیل برآمد کیا، تقریبا 30 ملین بیرل ایرانی خام تیل اس وقت برآمد کیے جانے کا منتظر ہے۔ٹینکر ٹریکرز کے مطابق ایران کے پاس ساحلی علاقے میں 60 ملین بیرل تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہاہے کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا قبرص کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا،امریکی اقدامات خطے کی سلامتی کوغیر مستحکم کررہے ہیں،امریکی حملوں کی وجہ سے بین الاقوامی بحری راستوں پرآمدورفت متاثر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed