پشاور کی مقامی عدالت نے خاتون وکیل پر تشد دکرنے والے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ، گزشتہ رو زجب ملزم عبدالصاد ق کو جوڈیشل مجسٹریٹ حبیب الرحمان کی عدالت میںپیش کیاگیاتو اس موقع پر تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سیشن کورٹ پشاور میں دیوانی مقدمہ کی پیشی کے موقع پراحاطہ عدالت میں خاتون وکیل مدیحہ پرویز کو تشدید کا نشانہ بنایا،جس پر ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کیاگیا، لہذا ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔







