آئی ایم ایف پاکستان کو مزید 3.6ارب ڈالر قرض دے گا

عالمی مالیاتی فنڈز آئندہ 14 ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کی مجموعی مالیت 8 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے، جن میں سے پاکستان کو اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر جاری کیے جاچکے ہیں، آئندہ 14 ماہ کیدوران مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالرفراہم کیے جائیں گے، ای ایف ایف اور آر ایس ایف کیتحت اگلا اقتصادی جائزہ ستمبرمیں ہوگا، آئی ایم ایف مشن چوتھے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں پروگرامز کا اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر میں متوقع ہے، جس کے لیے آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، بجٹ خسارہ کم کرنے، ٹیکس ریونیو میں اضافے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر زور دیا ہے، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی،سرکاری اداروں کی نجکاری، قرضوں کو پائیدار سطح پر لانے اور مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات بھی پروگرام کی اہم شرائط میں شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی،سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات سے نمٹنے کیلئے بھی اصلاحاتی اقدامات کرنا ہوں گے،ستمبر 2027 تک ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے تحت مجموعی 7 ارب ڈالر جاری ہوں گے،ماحولیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت 1.4 ارب ڈالر ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed