ملم جبہ پولیس کی کارروائی، گاڑیوں کی چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

تھانہ ملم جبہ پولیس کی کارروائی کے دوران گاڑی، موٹر سائیکل اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتارکرکے ان کے قبضے سے4 موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی برآمد کرلی گئی ،ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ ملم جبہ شریف اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور گاڑی چوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں جمیل خان ولد خان محمد، سلیم اللہ ولد فضل واحد، اسلام الدین ولد سر بالی ساکنان خوازہ خیلہ اور حضرت محمد ولد جان شیر ساکن عالم گنج شامل ہیں۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 1 موٹر کار، 4 موٹر سائیکلیں اور مختلف دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کیا گیا سامان سمیت چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed