کینیا کے ایتھلیٹ ایمانوئل نے 26سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ڈائمنڈ لیگ موناکو میں کینیا کے نوجوان ایتھلیٹ ایمانوئل وانیونی نے مردوں کی ایک ہزار میٹر دوڑ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔21 سالہ وانیونی نے اپنے پہلے ہی ایک ہزار میٹر مقابلے میں دو منٹ 11.83 سیکنڈ کا وقت ریکارڈ کیا اور اپنے ہم وطن نوح نجنے کا 1999 سے قائم ریکارڈ 0.13 سیکنڈ سے بہتر بنا دیا۔برطانیہ کے جیک وائٹ مین نے بھرپور مقابلہ کیا، تاہم وہ دو منٹ 12.77 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔یہ ان کی ذاتی بہترین کارکردگی بھی ثابت ہوئی جبکہ الجزائر کے جمال سجاتی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامیابی کے بعد وانیونی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ان کی توجہ 800 میٹر کے عالمی ریکارڈ پر نہیں بلکہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر ہے۔دیگر مقابلوں میں جمیکا کے اوبلیک سیویل نے مردوں کی 100 میٹر دوڑ، سینٹ لوشیا کی جولین الفریڈ نے خواتین کی 200 میٹر دوڑ اور پول والٹ میں عالمی ریکارڈ ہولڈر آرمنڈ ڈوپلانٹس نے 6.07 میٹر کی چھلانگ لگا کر ایونٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed