ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے خیبر نیکی خیل،کس میں زمین کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے. زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا ،تشویشناک زخمیوں کو پشاور ریفر کیا گیا ہے ۔ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت شنواری کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔نیکی خیل واقعے کے بعد علاقہ سوگوار ہوگیا اور پولیس نے نگرانی سخت کر دی ۔







