غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 6 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں6 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب اسرائیل کے جنوبی لبنان پر بھی حملے جاری ہیں۔اسرائیلی فوج نے جنگی بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں کئی گھروں کو بھی جلا دیا۔اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ گزشتہ رات اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں خیام میں واقع برک الحمام کے علاقے کی جانب پیش قدمی کرتی رہیں۔جنوبی لبنان میں ضلع مرجعیون میں اسرائیلی فوجیوں نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا تھاکہ 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 4 ہزار 321 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے خطیب اور مفتی القدس شیخ محمد حسین کو حراست میں لے لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed