لاہورمیں 12 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق

نصیر آباد کے علاقے میں مبینہ تشدد کے بعد 12 سالہ گھریلو ملازمہ کنیز فاطمہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے بچی کے والد جاوید کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق کنیز فاطمہ فیصل آباد کی رہائشی تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے صوفی اعجاز کے گھر گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق والد جاوید کے مطابق مالک کی بہو نے انہیں فوری لاہور پہنچنے کے لیے کہا۔ وہ اپنی اہلیہ اور بھائی کے ہمراہ لاہور پہنچے تو بتایا گیا کہ ان کی بیٹی گلاب دیوی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ والد کے مطابق ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ کنیز فاطمہ مردہ حالت میں لائی گئی تھی۔والد نے مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ کوٹھی مالکان نے ان کی 12 سالہ بیٹی پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی، جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed