سعودیہ نے 7ممالک کیلئے سیاحتی پیکج ویزا متعارف کرادیا

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہریوں کے لئے سیاحتی پیکجز کے ویزا کا اجرا کردیا۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے آغاز سے سیاحوں کے سفر کو آسان بنایا ہے، ان سہولتوں میں الیکٹرانک سیاحتی ویزا، آمد پر ویزا اور ٹرانزٹ ویزا شامل ہیں۔وزارت سیاحت کے مطابق ایک نئی آزمائشی سروس سیاحتی پیکج ویزا بھی متعارف کرائی ہے، سیاحتی پیکج ویزا کی سہولت ابھی پاکستان، میکسیکو، انڈونیشیا اور مصر کیلئے ہے۔اس کے علاوہ سیاحتی پیکج ویزا کی سہولت بھارت، بنگلادیش اور اردن کیلئے بھی ہے جب کہ پیکج خریداری کے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹوں کے اندر ویزا جاری کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed