آئو ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا ردعمل

امریکی صدر ٹرمپ کی جزیرہ خارگ پر حملے کی دھمکی پر ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ آ ئو ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، وعدہ کرتے ہیں کہ کوئی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جاسکے گا۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل میں کہاکہ مہذب اور بہادر ایرانی قوم کے لئے توہین آمیز زبان استعمال کرنے سے ایرانی قوم کی عظمت کم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی اپنی شائستگی، ثقافت اور مضبوط اخلاقی اقدار سے جانے جاتے ہیں، ہم بیہودگی کا جواب بیہودگی سے نہیں بلکہ بے خو فی،عظیم حوصلے اور عمل کے ساتھ دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بیہودگی کا جواب بیہودگی سے نہیں، بیخوفی،عظیم حوصلیاور عمل کیساتھ دیتے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed