ایک روز کیلئے اعزازی ڈپٹی کمشنر اٹک بننے والی منیبہ مقصود انتقال کر گئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق منیبہ مقصود تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں، ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا نے مبینہ مقصود کی خواہش پر انہیں 22 جون 2026 کو اپنے عہدے پر اعزازی طور پر تعینات کیا تھا۔مرحومہ نے اعزازی تعیناتی کے دوران سپیشل بچوں کی فلاح کے احکامات جاری کئے تھے۔ ڈی سی آفس آمد پر ان کو مکمل سرکاری پروٹوکول دیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر اٹک کے فیس بک پیج سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ضلع اٹک کی 122 سالہ تاریخ میں پہلی بار ڈپٹی کمشنر اٹک نے 20 سال سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا منیبہ مقصود کی خواہش پر ایک دن کیلیے اعزازی ڈی سی مقرر کیا۔







