پشاورمیں بارش اور تیز آندھی، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 8 افراد زخمی

شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں 8افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق بارش اور آندھی کے بعد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینسز، ریسکیو گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ مقامات پر روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری رکھا۔ریسکیو حکام کے مطابق فقیر کلی، پخہ غلام، چغلپورہ، شاہ عالم پل اور یوسف آباد میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ مزید اطلاعات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، کمزور عمارتوں، خستہ حال دیواروں اور بجلی کی تاروں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو سروسز سے رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed