شدید گرمی میں76سالہ وزیردفاع خواجہ آصف نے موترہ پل سے نہر میں چھلانگ لگ دی، وزیردفاع کودیکھ کرشہریوں کی بڑی تعدادپل پرجمع ہوگئی۔تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح سیالکوٹ اور گردونواح میں جاری شدید گرمی اور حبس کا توڑ نکالنے کے لئے وزیر دفاع خواجہ آصف روایتی انداز اپناتے ہوئے نہر پر پہنچ گئے۔76 سال کی عمر میں بھی جوانوں جیسے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے موترہ پل سے نہر کے ٹھنڈے پانی میں اونچی چھلانگ لگائی، اس موقع پر ان کے ہمراہ قریبی دوست احباب اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔وزیر دفاع کو پروٹوکول کے بغیر نہر میں نہاتا دیکھ کر آس پاس موجود لوگوں کی بڑی تعداد موترہ پل پر جمع ہو گئی۔شہریوں نے وفاقی وزیر کی اس پرتجربہ اور روایتی چھلانگ کو خوب سراہا، موبائل فونز سے ویڈیوز بنائیں۔







