خاتون وکیل پر تشدد’ صوبہ بھر میں وکلاء کی ہڑتال

خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر پشاور کی عدالت کے احاطے میں خاتون وکیل پر تشدد اور ہراساں کیے جانے کے واقعہ کے خلاف آج صوبہ بھر میں وکلا برادری نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا، جس کے باعث عدالتوں میں قانونی کارروائی کا عمل معطل رہا اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون وکیل پر جوڈیشل کمپلیکس میں تشدد کے خلاف پشاور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کابائیکاٹ کیا جس کے باعث عدالتی امور متاثر ہوئے احتجاجی وکلا کا کہنا تھا کہ مدیحہ شاہ ایڈوکیٹ پر تشدد کا واقعہ قانون کی حکمرانی اور عدالتی تقدس پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وکلا رہنماں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا سدباب ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed