پاکستان نے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا

پاکستان نے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا ۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق 10 سے 11 جولائی کے دوران ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے بولیاں طلب کی گئی تھیں، جن کے جواب میں 2 بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی بولیاں جمع کرائیں۔پی ایل ایل کے بیان کے مطابق ٹوٹل انرجیز اور بی پی سنگاپور نے ٹینڈر میں حصہ لیا۔ ٹوٹل انرجیز نے 17.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سب سے کم بولی دی، جب کہ بی پی سنگاپور کی جانب سے 17.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی۔دوسری جانب جون کے مہینے کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سوئی ناردرن کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں 14.94 فیصد اضافہ کیا گیا۔سوئی ناردرن کیلئے درآمدی گیس کی نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر جب کہ سوئی ناردرن کیلئے مئی میں قیمت 16.98 ڈالر فی ایم بی ٹی یو تھی۔سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 16.17 فیصد اضافہ کیا گیا، سوئی سدرن کیلئے نئی قیمت 18.63 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی، سوئی سدرن کیلئے مئی میں قیمت 16.04 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed