ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آ ئندہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شہر نوکنڈی میں سب سے زیادہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ دالبندین، جیکب آباد اور دادو میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ سکھر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور چلاس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور گلگت میں پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے کئی علاقوں میں ہفتہ کی صبح سویرے بوندا باندی ہوئی۔ بوندا باندی کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی جس کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار پھسل گئے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شہر کے بعض علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed