ڈومیسٹک میچ کے دوران رحمان اللہ گرباز کی کیپ مداح چھین کر بھاگ گیا

افغانستان میں ڈومیسٹک میچ کے دوران رحمان اللہ گرباز کا کیپ مداح چھین کر بھاگ گیا۔افغانستان کے رحمت ولی مسرور نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈومیسٹک میچ کھیلا گیا جہاں 15000 کے لگ بھگ تماشائی موجود تھے اور گراؤنڈ شائقین سے بھرا پڑا تھا۔ڈومیسٹک میچ مس عینک نائٹس اور بینڈ امیر ڈریگن کے مابین کھیلا گیا۔تاہم میچ کے دوران ایک مضحکہ خیز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپنر بیٹر گرباز فیلڈنگ کررہے ہیں اسی دوران مداح اسٹیڈیم میں داخل ہوتا ہے اور رحمان اللہ گرباز کے سر سے کیپ چھین کر بھاگ جاتا ہے۔مداح کے پیچھے سیکیورٹی اہلکار بھی بھاگا تاکہ اسے پکڑ کر کیپ واپس دلوا سکے لیکن مداح اس کے ہاتھ نہ آیا اور باؤنڈری کے پاس جاکر جشن بھی منانے لگا پھر اسٹینڈ میں جاکر بیٹھ گیا۔واضح رہے کہ رحمان اللہ گرباز کا شمار افغانستان کے جارح مزاج اوپنر بیٹر میں ہوتا ہے اور وہ اپنی شاندار اننگز سے افغانستان کو کئی میچز بھی جتوا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed