فیفا ورلڈ کپ میچ کی لائیو اسکریننگ میں پاکستانی فٹبال صنعت کی دھوم

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچوں کی لائیو اسکریننگ کے دوران پاکستانی فٹبال صنعت کی دھوم مچ گئی جہاں سیالکوٹ کی تیار کردہ عالمی معیار کی فٹبالز کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی۔رپورٹ کے مطابق تاشقند کے معروف بنیوڈکور اسٹیڈیم اور ہومو ارینا میں پاکستانی فٹبالز کی خصوصی تشہیری سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر یہ بات فخر کے ساتھ اجاگر کی گئی کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل میچ بال جس کا نام "ٹرائیونڈا ہے، پاکستان کے شہر سیالکوٹ کی معروف کمپنی فارورڈ اسپورٹس تیار کر رہی ہے۔پاکستان ٹریڈ مشن نے شائقین کی دلچسپی کے لیے فارورڈ اسپورٹس کی ایک خصوصی تشہیری دستاویزی فلم ازبک زبان میں پیش کی، جس کے ذریعے ہزاروں ازبک شائقین کو پاکستان کی عالمی معیار کی فٹبال سازی اور صنعتی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے تاشقند میں پاکستانی ٹریڈ مشن کی ان کاوشوں کو بھرپور طریقے سے سراہا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی فٹبال سازی پاکستان کی عالمی شناخت ہے اور اس طرح کی بین الاقوامی تقریبات میں پاکستانی مصنوعات کی موثر تشہیر ملکی برآمدات میں اضافے کا اہم ذریعہ بنے گی۔اس سفارتی اور تجارتی سرگرمی کے دوران تاشقند میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے تاشقند کے گورنر کو پاکستان میں تیار کردہ آفیشل "ٹرائیونڈا فٹبال کا تحفہ بھی پیش کیا۔ازبک حکام نے اس پیشکش کا خیرمقدم کیا اور اس فٹبال کو پاکستان اور ازبکستان کی لازوال دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی شراکت داری کی ایک خوبصورت علامت قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed