نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر آئندہ ماہ سے پابندی کی سفارش

رجسٹریشن نہ کرنے والے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر ائندہ مہینے سے پابندیاں عائد کرنے کیلئے سفارشات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھجوا دی گئی ہے صوبے کے مختلف قبائلی علاقوں اور ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں رجسٹریشن کرنے والے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی تفصیلات اور رجسٹریشن نہ کرنے والے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی تفصیلات ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے دہشت گردی کے واقعات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال ہو چکی ہے دہشت گردی کی روک تھام اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے حوالے سے نئی سخت پالیسی مرتب کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر یکم اگست سے نئی پالیسی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے حوالے سے رائج کر دی جائے گی جس کے تحت رجسٹریشن نہ کرنے والی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed