پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے کا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے کو ٹیک آف کے آدھے گھنٹے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 309 میں دورانِ پرواز اچانک فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔کپتان نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔رپورٹ طیارے کے ٹیک آف کرنے کے محض آدھے گھنٹے بعد ہی اس میں فنی خرابی کا انکشاف ہوا، خرابی کا پتہ چلتے ہی پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت حاصل کرنے کے بعد طیارے کا رخ واپس موڑ لیا۔خوش قسمتی سے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرا لیا گیا ہے اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔ترجمان پی آئی اے نے طیارے میں فنی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انجینئرز کی جانب سے طیارے کا تفصیلی تکنیکی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق متبادل انتظامات کے بعد اب یہ پرواز (پی کے 309) رات 1 بجکر 20 منٹ پر کراچی کے لیے دوبارہ روانہ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed