غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید برقرار

پشاور ہائیکورٹ نے تھانہ نوشہرہ کلاں کی حدود میں غیرت کے نام پر بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم جہانزیب کی اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ کی جانب سے جاری ۲۷ صفحات کے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ عدالتیں انصاف کی محافظ ہیں نہ کہ بے محل شفقت یا رحم کے مراکز۔ محض معصوم بچوں کی پرورش اور کفالت کو بنیاد بنا کر کسی ملزم کو سنگین جرم کے احتساب سے بری الذمہ نہیں کیا جا سکتا۔ استغاثہ نے فرانزک رپورٹ اور آلۂ قتل کی برآمدگی سمیت تمام کڑیوں کو کامیابی سے ثابت کیا، جس پر ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed