جسٹس حسن اظہر نے قائم مقام چیف جسٹس آئینی عدالت کا حلف اٹھا لیا

کراچی رجسٹری میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، ان سے جسٹس کے کے آغا نے حلف لیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے اعلامیے کے مطابق، مستقل چیف جسٹس امین الدین خان اس وقت روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں بین الاقوامی قانونی فورم میں شرکت کے لیے سرکاری دورے پر ہیں، جس کے باعث عدالتی امور کی نگرانی کے لیے قائم مقام چیف جسٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔ تقریب میں اہم عدالتی شخصیات اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed